حدیث نمبر: 1333
١٣٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن المقدام بن (شريح) (١) عن أبيه عن عائشة قالت: من حدثك أن رسول اللَّه ﷺ بال قائما، فلا تصدقه، أنا رأيته يبول قاعدا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جو شخص تم سے یہ بیان کرے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا تو اس کی تصدیق نہ کرنا۔ کیوں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بیٹھ کر ہی پیشاب کرتے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 1334
١٣٣٤ - حدثنا ابن إدريس وابن نمير عن (عبيد اللَّه) (١) بن عمر عن نافع عن ابن عمر عن عمر قال: ما بلت قائما منذ أسلمت (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں اسلام قبول کرنے کے بعد میں نے کبھی کھڑے ہو کر پیشاب نہیں کیا۔
حدیث نمبر: 1335
١٣٣٥ - حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن: أنه كره البول قائما، والشرب قائما.
مولانا محمد اویس سرور
حسن کھڑے ہو کر پیشاب کرنے اور پانی پینے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 1336
١٣٣٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم عن المسيب بن رافع قال: قال عبد اللَّه: من الجفاء (١) أن (تبول) (٢) قائما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ کھڑے ہو کر پیشاب کرنا بےدینی ہے۔
حدیث نمبر: 1337
١٣٣٧ - حدثنا وكيع عن كهمس عن ابن بريدة قال: كان يقال: من الجفاء أن (تبول) (١) قائما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن بریدہ فرماتے ہیں کہ کھڑے ہو کر پیشاب کرنا بےدینی ہے۔
حدیث نمبر: 1338
١٣٣٨ - حدثنا وكيع عن حريث عن الشعبي قال: من الجفاء أن يبول قائما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ کھڑے ہو کر پیشاب کرنا بےدینی ہے۔