١٢٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن ابن (شبرمة) (١) قال: كنت مع الشعبي في السوق، فبال بغل، فتنحيت (عنه) (٢)، فقال ما عليك لو أصابك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن شبرمہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت شعبی کے ساتھ ایک بازار میں تھا کہ ایک خچر نے پیشاب کردیا۔ میں جلدی سے پیچھے ہٹا تو انہوں نے فرمایا یہ اگر تمہیں لگ بھی جائے تو کوئی حرج نہیں۔
١٢٥٣ - حدثنا شريك عن محمد بن جحادة عن الحسن قال: لا بأس بنضح أبوال الدواب.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جانوروں کے پیشاب میں کوئی حرج نہیں۔
١٢٥٤ - حدثنا شريك عن الحسن (بن) (١) عبيد اللَّه عن (إبراهيم) (٢) و (عن) (٣) جابر عن عامر: مثله.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم، حضرت جابر اور حضرت عامر سے بھی یونہی منقول ہے۔
١٢٥٥ - حدثنا أسباط بن محمد عن مطرف عن الحكم قال: إذا انتضح عليك بول الدابة؛ فرأيت أثره؛ فاغسله، (وإن لم) (١) تر أثره؛ فدعه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اگر تمہارے کپڑوں پر جانور کے پیشاب کے چھینٹے پڑجائیں تو پھر اگر تم انہیں دیکھو تو دھو لو اور اگر تمہیں اس کا نشان دکھائی نہ دے تو اسے چھوڑ دو ۔