حدیث نمبر: 1125
١١٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو (الأحوص) (١) عن عطاء عن زاذان عن ⦗٢٢٥⦘ علي قال: إذا أجنب الرجل في أرض (فلاة) (٢)، ومعه ماء يسير؛ فليؤثر نفسه بالماء وليتيمم بالصعيد (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب آدمی کسی صحرا میں جنبی ہوجائے اور اس کے پاس بہت تھوڑا پانی ہو تو وہ اپنی جان کو پانی پر ترجیح دے اور مٹی سے تیمم کرلے۔
حدیث نمبر: 1126
١١٢٦ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن ليث عن عطاء وطاوس قالا: إذا كنت في سفر، وليس معك من الماء إلا يسير، فتيمم واستبق ماءك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اور حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ جب تم سفر میں ہو اور تمہارے پاس تھوڑا سا پانی ہو تو تیمم کرلو اور پانی کو بچا کر رکھو۔
حدیث نمبر: 1127
١١٢٧ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن بن صالح عن عطاء بن السائب عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: إذا كنت (مسافرًا) (١)، وأنت جنب، أو أنت على غير وضوء فخفت إن توضأت أن تموت من العطش؛ فلا توضأه، واحبسه لنفسك (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب تم حالت سفر میں جنبی ہوجاؤ یا تمہارا وضو ٹوٹ جائے اور وضو کرنے کی صورت میں تمہیں خوف ہو کہ پیاس سے مر جاؤ گے تو وضو نہ کرو اور پانی کو اپنے لیے بچا کر رکھ لو۔
حدیث نمبر: 1128
١١٢٨ - حدثنا حميد عن (حسن عن) (١) عطاء بن السائب عن سعيد بن جبير: مثله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر سے بھی یونہی منقول ہے۔