حدیث نمبر: 1095
١٠٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن (جعفر) (١) عن أبيه: أنه كان لا يرى بأسًا أن يقرأ الجنب (والحائض الشيء من القرآن) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر کہتے ہیں کہ ان کے والد اس بات کو برا نہیں سمجھتے تھے کہ جنبی یا حائضہ قرآن کی تلاوت کریں۔
حدیث نمبر: 1096
١٠٩٦ - [حدثنا الثقفي عن خالد عن عكرمة: أنه كان لا يرى بأسًا أن يقرأ الجنب الآية والآيتين] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ اس بات کو برا نہیں سمجھتے تھے کہ جنبی قرآن مجید کی ایک یا دو آیتیں پڑھ لے۔
حدیث نمبر: 1097
١٠٩٧ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن عطاء وعن حماد عن إبراهيم وسعيد بن جبير في الحائض والجنب: يستفتحون رأس الآية ولا يتمون آخرها.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اور حضرت سعید بن جبیر جنبی اور حائضہ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ آیت کی ابتداء سے شروع کریں گے لیکن آخر تک پورا نہیں کریں گے۔
حدیث نمبر: 1098
١٠٩٨ - حدثنا شريك عن عامر بن السمط عن أبي الغريف عن علي قال: لا يقرأ ولا حرفًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ نہیں پڑھے گا اور ایک حرف بھی نہیں پڑھے گا۔
حدیث نمبر: 1099
١٠٩٩ - حدثنا عبيد اللَّه عن إسرائيل عن عمر بن عبد اللَّه قال: سألت سعيد بن جبير (١) (تقرأ) (٢) الحائض والجنب؟ (قال) (٣): الآية والآيتين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے سعید بن جبیر سے پوچھا جنبی اور حائضہ قرآن کی تلاوت کرسکتے ہیں ؟ فرمایا ایک یا دو آیتیں پڑھ سکتے ہیں۔
حدیث نمبر: 1100
١١٠٠ - حدثنا عبيد اللَّه عن إسرائيل عن عمر بن عبد اللَّه عن ابن (معقل) (١): مثل ذلك (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن معقل سے بھی یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 1101
١١٠١ - حدثنا وكيع عن شعبة عن حماد عن سعيد بن المسيب قال: (يقرأ) (١) الجنب القرآن قال: فذكرته لإبراهيم، فكرهه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب نے فرمایا کہ جنبی قرآن کی تلاوت کرسکتا ہے۔ میں نے اس بارے کا تذکرہ ابراہیم سے کیا تو انہوں نے اسے ناپسند فرمایا۔
حدیث نمبر: 1102
١١٠٢ - حدثنا حفص عن عاصم عن أبي العالية قال: الحائض لا تقرأ القرآن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ حائضہ قرآن کی تلاوت نہ کرے گی۔
حدیث نمبر: 1103
١١٠٣ - [حدثنا حفص عن أشعث عن محمد قال: الحائض لا تقرأ القرآن] (١).
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ حائضہ قرآن کی تلاوت نہ کرے گی۔
حدیث نمبر: 1104
١١٠٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: تقرأ مما دون الآية، ولا تقرأ آية تامة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حائضہ ایک آیت سے کم پڑھ سکتی ہے ایک پوری آیت نہیں پڑھے گی۔
حدیث نمبر: 1105
١١٠٥ - حدثنا وكيع عن شعبة عن إبراهيم عن عمر قال: لا تقرأ الحائض القرآن (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ حائضہ قرآن کی تلاوت نہ کرے گی۔
حدیث نمبر: 1106
١١٠٦ - حدثنا شريك عن فراس عن عامر: لا (تقرأ) (١) القرآن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حائضہ قرآن کی تلاوت نہ کرے گی۔