حدیث نمبر: 1077
١٠٧٧ - حدثنا أبو الأحوص عن عطاء بن السائب عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: إذا أجنب الرجل، وبه الجراحة والجدري فتخوف على (نفسه) (١) إن هو اغتسل. قال: يتيمم بالصعيد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر آدمی کو جنابت لاحق ہوجائے اور اس کے جسم میں زخم یا پھوڑے ہوں اور غسل کرنے کی صورت میں جان جانے کا اندیشہ ہو تو وہ مٹی سے تیمم کرے۔
حدیث نمبر: 1078
١٠٧٨ - حدثنا حفص بن غياث عن أشعث عن الحكم، وحماد عن إبراهيم، وعن الحسن والشعبي: أنهم قالوا في الذي به (الجرح) (١) والمحصوب والمجدور: يتيمم.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت شعبی اس شخص کے بارے میں جسے پھوڑے نکلے ہوں یا وہ زخمی ہو فرماتے ہیں کہ وہ تیمم کرے۔
حدیث نمبر: 1079
١٠٧٩ - حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن قال: كان يقول في صاحب القروح، والذي يخاف على نفسه: يتيمم.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اس شخص کے بارے میں جِسے پھوڑے نکلے ہوں یا جان کا اندیشہ ہو فرماتے ہیں کہ وہ تیمم کرے۔
حدیث نمبر: 1080
١٠٨٠ - حدثنا عباد بن العوام عن حجاج عن عطاء، (و) (١) عن الحكم عن مقسم قالا في الرجل تكون به القروح والجروح والجدري لا يستطيع الماء: إنه يتيمم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم اور حضرت مقسم اس شخص کے بارے میں جسے پھوڑے یا زخم ہوں اور وہ پانی کے استعمال پر قادر نہ ہو فرماتے ہیں کہ وہ تیمم کرے۔
حدیث نمبر: 1081
١٠٨١ - حدثنا عبدة بن سليمان عن (سعيد) (١) عن قتادة عن (عزرة) (٢) عن سعيد بن جبير في الرجل تكون به [(الجروح) (٣) أو القروح أو المرض، فتصيبه الجنابة، فيكبر عليه الغسل. قال: يتيمم] (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر (اس شخص کے بارے میں جسے پھوڑے، زخم یا مرض لاحق ہو، پھر وہ جنبی ہوجائے اور غسل کی طاقت نہ رکھتا ہو) فرماتے ہیں کہ وہ تیمم کرے۔
حدیث نمبر: 1082
١٠٨٢ - حدثنا ابن أبي (غنية) (١) عن أبيه عن الحكم في (المريض) (٢) يجنب، فيخاف عليه إن اغتسل قال: يتيمم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس مریض کے بارے میں جو جنبی ہوجائے اور غسل کرنے کی صورت میں جان جانے کا اندیشہ ہو فرماتے ہیں کہ وہ تیمم کرے۔
حدیث نمبر: 1083
١٠٨٣ - حدثنا غندر عن شعبة عن (الحكم) (١) عن مجاهد أنه قال -في المجدور وأشباهه: إذا خشي عليهم؛ فهم بمنزلة المسافر؛ يتيمم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد (پھوڑوں کے شکار اور اس جیسے دوسرے معذورین جنہیں جان جانے کا اندیشہ ہو) فرماتے ہیں کہ یہ مسافر کی طرح ہیں اور تیمم کریں گے۔
حدیث نمبر: 1084
١٠٨٤ - حدثنا عبد السلام بن حرب عن إسحاق بن أبي فروة عن عطاء: أن رجلًا احتلم على عهد النبي ﷺ وهو مجدور، فغسلوه، فمات فبلغ ذلك النبي ﷺ فقال: "ضيعوه ضيعهم اللَّه، قتلوه قتلهم اللَّه! " (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں ایک شخص کو احتلام ہوگیا اس کے جسم پر پھوڑے پھنسیاں نکلے ہوئے تھے۔ لوگوں نے اسے غسل دیا تو اس کا انتقال ہوگیا جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ بات پہنچی تو آپ نے فرمایا ” ان لوگوں نے اسے ضائع کیا اللہ انہیں ضائع کرے، انہوں نے اسے قتل کیا اللہ انہیں مار ڈالے۔ “