کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر عورت بھی خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو کیا کرے؟
حدیث نمبر: 883
٨٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام بن عروة عن أبيه عن زينب بنت أم سلمة (عن أم سلمة) (١) قالت: جاءت أم سليم إلى النبي ﷺ، فسألته عن المرأة ترى في منامها ما يرى الرجل؟ (فقال) (٢): "إذا رأت الماء؛ فلتغتسل"، فقلت ⦗١٧٥⦘ لها: فضحت النساء!، وهل تحتلم المرأة؟ فقال النبي ﷺ: "تربت يمينك (فبم) (٣) يشبهها ولدها إذن؟ " (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ام سلیم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا کہ اگر عورت بھی اپنے خواب میں دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو کیا کرے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر وہ پانی دیکھے تو غسل کرے۔ میں نے ام سلیم سے کہا ” آپ نے عورتوں کو رسوا کردیا، کیا عورت کو احتلام ہوتا ہے ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ” تمہارا ناس ہو بچہ پھر ماں کے مشابہ کیوں ہوتا ہے۔
حدیث نمبر: 884
٨٨٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال: حدثنا سعيد بن أبي عروبة عن قتادة عن أنس: أن أم سليم سألت (رسول اللَّه) (١) ﷺ عن المرأة ترى في منامها ما يرى الرجل؟ فقال رسول اللَّه (ﷺ) (٢): "إذا رأت ذلك فأنزلت، فعليها الغسل"، فقالت أم سلمة: يا رسول اللَّه أيكون هذا؟ قال: "نعم ماء الرجل غليظ أبيض، وماء المرأة رقيق أصفر، فأيهما سبق أو علا؛ أشبهه الولد" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ام سلیم نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس عورت کے بارے میں سوال کیا جو خواب میں وہ چیز دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو فرمایا ” جب وہ یوں دیکھے اور اسے انزال ہوجائے تو اس پر غسل واجب ہے۔ حضرت ام سلمہ نے عرض کیا ” یا رسول اللہ ! کیا ایسے بھی ہوتا ہے ؟ “ فرمایا ” ہاں “ مرد کا پانی گاڑھا اور سفید ہوتا ہے اور عورت کا پانی پتلا اور زرد ہوجاتا ہے۔ جس کا پانی غالب آجائے بچہ اسی کے مشابہ ہوتا ہے۔
حدیث نمبر: 885
٨٨٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن علي بن زيد عن (سعيد) (١) بن المسيب عن خولة بنت حكيم: أنها سألت النبي ﷺ عن المرأة ترى في منامها (ما يرى) (٢) الرجل؟ فقال: "أنه ليس عليها غسل حتى تنزل، كما أن الرجل ليس عليه غسل حتى ينزل" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت خولہ بنت حکیم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس عورت کے بارے میں سوال کیا جو خواب میں وہ چیز دیکھے جو مرد دیکھتا ہے۔ فرمایا ” اس پر اس وقت تک غسل واجب نہیں جب تک اسے انزال نہ ہو جیسا کہ مرد پر اس وقت تک غسل واجب نہیں جب تک انزال نہ ہو۔
حدیث نمبر: 886
٨٨٦ - حدثنا محمد بن بشر العبدي قال: (حدثنا) (١) عبد اللَّه بن (عامر) (٢) عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده قال: جاءت امرأة يقال لها بسرة إلى النبي ﷺ فقالت: يا رسول اللَّه إحدانا ترى أنها مع زوجها في المنام؟ فقال: "إذا وجدت بللا؛ ⦗١٧٦⦘ فاغتسلي يا بسرة" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ایک مرتبہ بسرہ نامی ایک خاتون نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا کہ یا رسول اللہ ! ہم میں سے کوئی عورت اگر خواب میں دیکھے کہ وہ اپنے خاوند کے ساتھ ہے تو وہ کیا کرے ؟ آپ نے فرمایا ” اے بسرہ ! جب تم تری دیکھو تو غسل کرلو۔
حدیث نمبر: 887
٨٨٧ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن عبد العزيز بن رفيع عن عطاء وأبي سلمة بن عبد الرحمن ومجاهد قالوا: إن أم سليم قالت: يا رسول اللَّه، المرأة ترى في منامها ما يرى الرجل، أيجب عليها الغسل؟ قال: "هل تجد شهوة؟ "، قالت: لعله، قال: "هل تجد بللا؟ " قالت: لعله، قال: "فلتغتسل"، (فلقيتها) (١) نسوة فقلن (لها) (٢): (فضحتينا) (٣) عند رسول اللَّه ﷺ، فقالت: واللَّه ما كنت لأنتهي حتى أعلم، في حل أنا (أو) (٤) في حرام (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام سلیم نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا کہ یا رسول اللہ ! اگر عورت خواب میں وہ کچھ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو کیا اس پر غسل واجب ہے ؟ فرمایا کہ کیا اسے شہوت محسوس ہوئی ؟ عرض کیا شاید۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا وہ تری دیکھتی ہے ؟ عرض کیا شاید۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پھر اسے غسل کرنا چاہئے پھر کچھ عورتیں حضرت ام سلیم سے ملیں اور کہا کہ آپ نے ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے رسوا کردیا۔ وہ کہنے لگیں کہ میں حلال و حرام کا سوال کرنے سے باز نہیں رہ سکتی۔
حدیث نمبر: 888
٨٨٨ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن عثمان بن الأسود عن مجاهد (قال: إذا تنومت المرأة، فرأت ما يرى الرجل؛ فلتغتسل).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں اگر عورت خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو غسل کرے۔
حدیث نمبر: 889
٨٨٩ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن بن صالح عن عبد العزيز بن رفيع قال: سألت عنه سالما ومجاهدا وعطاء قالوا: (تغتسل) (١) إذا رأت ما يرى الرجل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم، حضرت مجاہد اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر عورت بھی خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو غسل کرے۔
حدیث نمبر: 890
٨٩٠ - حدثنا جرير عن مغيرة قال: كان إبراهيم ينكر احتلام النساء.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم عورتوں کے احتلام کا انکار کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 891
٨٩١ - حدثنا يحيى بن يمان عن سفيان عن جابر عن عامر قال: إذا رأت المرأة ما يرى الرجل؛ فلتغتسل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ جب عورت خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو غسل کرے۔
حدیث نمبر: 892
٨٩٢ - حدثنا أبو معاوية عن معرف عن إسماعيل بن رجاء عن إبراهيم قال: ليس عليها غسل، وقال (زر) (١): تغتسل.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس پر غسل لازم نہیں اور حضرت ذر فرماتے ہیں کہ وہ غسل کرے گی۔
حدیث نمبر: 893
٨٩٣ - حدثنا حفص عن أبي سبرة عن أبي الضحى قال: سئل (علي) (١) عن المرأة ترى في منامها ما يرى الرجل، أتغتسل؟ قال: نعم إذا رأت البلة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ضحی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اس عورت کے بارے میں سوال کیا گیا جو خواب میں وہ کچھ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے کہ وہ غسل کرے گی یا نہیں ؟ فرمایا جب وہ تری دیکھے تو غسل کرے گی۔
حدیث نمبر: 894
٨٩٤ - حدثنا (عبيد اللَّه) (١) قال: انا إسرائيل عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: إذا رأت المرأة ما يرى الرجل، ثم أنزلت؛ فلتغتسل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر عورت خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے پھر اسے انزال ہوجائے تو وہ غسل کرے گی۔
حدیث نمبر: 895
٨٩٥ - حدثنا وكيع قال حدثنا سفيان عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: إذا رأت الماء، فلتغتسل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب عورت پانی دیکھے تو غسل کرے گی۔
حدیث نمبر: 896
٨٩٦ - حدثنا عبيد اللَّه قال: حدثنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن معاوية بن قرة قال: إذا رأت المرأة ما يرى الرجل؛ فلتغتسل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معاویہ بن مرہ فرماتے ہیں کہ جب عورت وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو غسل کرے گی۔