کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر آدمی بیوی سے ایک مرتبہ جماع کرنے کے بعد دوبارہ کرنا چاہے تو کیا کرے؟
٨٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن عاصم عن أبي المتوكل عن أبي سعيد الخدري قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا جامع أحدكم أهله من الليل، ثم أراد أن يعود؛ فليتوضأ بينهما وضوءا" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب رات میں تم میں سے کوئی اپنی بیوی سے جماع کرے اور پھر دوبارہ کرنا چاہے تو دونوں کے درمیان وضو کرلے۔
٨٧٥ - حدثنا ابن علية عن التيمي عن أبي عثمان عن سلمان بن ربيعة قال: قال لي عمر: يا سلمان إذا أتيت أهلك، ثم أردت أن تعود كيف تصنع؟ (قال) (١): (قلت) (٢) كيف أصنع؟ قال توضأ بينهما وضوءا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمان بن ربیعہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے مجھ سے فرمایا کہ اے سلمان ! جب تم اپنی بیوی سے جماع کرو اور دوبارہ کرنا چاہو تو کیا کرو گے ؟ میں نے کہا میں کیا کروں ؟ فرمایا دونوں کے درمیان وضو کرو۔
٨٧٦ - حدثنا عبدة بن سليمان عن يحيى بن سعيد عن نافع: أن ابن عمر كان إذا أتى أهله، ثم أراد أن يعود؛ غسل وجهه وذراعيه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما جب اپنی بیوی سے صحبت کرنے کے بعد دوبارہ صحبت کرنا چاہتے تو اپنا چہرہ اور بازو دھو لیتے۔
٨٧٧ - حدثنا وكيع عن مسعر عن محارب قال: سمعت ابن عمر يقول: إذا أردت أن تعود؛ (توضأ) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب تم دوسری بار جماع کرنا چاہو تو وضو کرلو۔
٨٧٨ - حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن: أنه كان لا يرى بأسا أن يجامع الرجل امرأته، ثم يعود قبل أن يتوضأ. قال: وكان ابن سيرين يقول: لا أعلم بذلك بأسا قال: إنما قيل ذلك؛ لأنه أحرى أن يعود.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حسن اس بارے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ ایک آدمی اپنی بیوی سے جماع کرنے کے بعد بغیر وضو کئے دوسری مرتبہ جماع کرے۔ حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ میں اس بارے میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔ فرمایا اس کا حکم اس لئے دیا جاتا ہے کیونکہ یہ اعادہ کے لئے زیادہ مناسب ہے۔
٨٧٩ - [حدثنا وكيع عن (عمر بن الوليد) (١) (الشني) (٢) قال سمعت عكرمة يقول: (إذا أردت أن تعود) (٣)، توضأ] (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جب جماع کا اعادہ کرنا چاہے تو وضو کرے۔
٨٨٠ - [حدثنا وكيع عن عريف بن درهم عن إبراهيم قال: يتوضأ] (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ وضو کرے گا۔
٨٨١ - [حدثنا ابن فضيل عن عبد الملك عن عطاء قال: إذا أراد أن يعود؛ توضأ] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب جماع دوبارہ کرنا چاہے تو وضو کرے۔
٨٨٢ - [(حدثنا ابن فضيل) (١) عن حصين عن المحارب عن ابن عمر قال: إذا أراد أن يعود؛ توضأ] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب جماع دوبارہ کرنا چاہے تو وضو کرے۔