حدیث نمبر: 700
٧٠٠ - حدثنا أبو بكر قال نا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن سليمان بن صرد عن جبير بن مطعم قال: تماروا في الغسل عند رسول اللَّه ﷺ، فقال بعض القوم: أما أنا فاغسل رأسي كذا وكذا، فقال النبي ﷺ: "أما أنا فأفيض على رأسي ثلاثة أكف" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جبیر بن مطعم فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس کچھ لوگوں کا غسل جنابت کے بارے میں اختلاف ہوگیا۔ ایک آدمی نے کہا کہ میں اپنے سر کو اتنا اتنا دھوتا ہوں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں اپنے سر پر تین ہتھیلی پانی ڈالتا ہوں۔
حدیث نمبر: 701
٧٠١ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن محمد بن عجلان عن سعيد بن أبي سعيد عن أبي هريرة قال: سأله رجل كم أفيض على رأسى وأنا جنب؟ قال: كان رسول اللَّه ﷺ يحثو على رأسه ثلاث حثيات، فقال الرجل: إن شعري طويل؟ فقال: كان رسول اللَّه ﷺ أكثر منك شعرا وأطيب (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے کسی نے پوچھا کہ اگر میں نے حال جنابت کا غسل کرنا ہو تو میں اپنے سر پر کتنا پانی ڈالوں ؟ انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے سر مبارک پر تین ہتھیلیاں پانی ڈالا کرتے تھے۔ اس نے کہا کہ میرے بال لمبے ہیں۔ حضرت ابوہریرہ نے فرمایا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال تم سے زیادہ لمبے اور اچھے تھے۔
حدیث نمبر: 702
٧٠٢ - حدثنا حفص عن جعفر عن أبيه عن جابر قال: قلت يا رسول اللَّه، إنا في أرض باردة، فكيف الغسل من الجنابة؟ فقال: أما أنا، فأحفن على رأسي الماء ثلاثًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ہمارا علاقہ ٹھنڈا ہے، ہم غسل جنابت کیسے کریں ؟ آپ نے فرمایا میں تو اپنے سر پر تین مرتبہ پانی بہاتا ہوں۔
حدیث نمبر: 703
٧٠٣ - حدثنا وكيع عن هشام عن أبيه عن عائشة: أن النبي ﷺ اغتسل من الجنابة، وصب على رأسه الماء ثلاثًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غسل جنابت فرماتے ہوئے اپنے سر پر تین مرتبہ پانی بہایا۔
حدیث نمبر: 704
٧٠٤ - حدثنا وكيع عن مسعر عن بكير بن الأخنس عن المعرور بن سويد قال: قال عمر: أما أنا فأفيض على رأسي ثلاثًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ میں اپنے سر پر تین مرتبہ پانی بہاتا ہوں۔
حدیث نمبر: 705
٧٠٥ - حدثنا ابن عيينة عن عبيد اللَّه بن أبي يزيد (١) سمع ابن عباس يقول: الجنب يغرف على رأسه ثلاثًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جنبی اپنے سر پر تین مرتبہ پانی بہائے گا۔
حدیث نمبر: 706
٧٠٦ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن جابر قال: يغرف على رأسه ثلاثًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ جنبی اپنے سر پر تین مرتبہ پانی بہائے گا۔
حدیث نمبر: 707
٧٠٧ - حدثنا وكيع عن شريك عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي: أنه كان يغسل رأسه مرتين من الجنابة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ غسل جنابت کرتے ہوئے سر کو دومرتبہ دھوتے تھے۔
حدیث نمبر: 708
٧٠٨ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن: أن نبي اللَّه ﷺ قال له أناس من أهل الطائف: إن أرضنا باردة، فما يجزئ عنا من الغسل؟ قال: "أما أنا، فأحفن على رأسي ثلاث حفنات" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ طائف کے لوگوں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ ہمارا علاقہ ٹھنڈا ہے۔ ہم غسل جنابت کیسے کریں ؟ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ” میں تو سر پر تین مرتبہ پانی ڈالتا ہوں “۔
حدیث نمبر: 709
٧٠٩ - حدثنا وكيع عن (أبي مكين) (١) عن أبي صالح عن أم هانيء قالت: إذا اغتسلت من الجنابة، فاغسل كل عضو منك ثلاثًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام ھانی فرماتی ہیں کہ جب تم غسل جنابت کرو تو اپنے ہر عضو کو تین تین مرتبہ دھوؤ۔
حدیث نمبر: 710
٧١٠ - حدثنا وكيع عن فضيل (بن) (١) مرزوق عن عطية عن أبي سعيد: أن رجلا سأله، (فقال: اغسل ثلاثًا) (٢) فقال: إن شعري كثير؟ فقال: كان رسول اللَّه ﷺ أكثر شعرا منك وأطيب (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ایک آدمی نے حضرت ابو سعید سے غسل کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ اعضاء کو تین تین مرتبہ دھوؤ۔ اس نے کہا میرے بال زیادہ ہیں حضرت سعید نے فرمایا ” حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال تم سے زیادہ اور اچھے تھے “۔