حدیث نمبر: 659
٦٥٩ - حدثنا (أبو بكر) (١) قال: حدثنا وكيع قال حدثنا عبد اللَّه بن سبرة عن الشعبي: في دجاجة ماتت في بئر، قال: تعاد منها الصلاة وتغسل الثياب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کنویں میں مرغی گر کر مرجائے تو نماز دوبارہ پڑھی جائے گی اور کپڑے بھی دھوئے جائیں گے۔
حدیث نمبر: 660
٦٦٠ - حدثنا وكيع قال: نا سفيان عن أبي هاشم عن سعيد بن جبير قال: أقرأ عليَّ، (آية بغسل) (١) الثياب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میرے سامنے کپڑے دھونے کی آیت پڑھو ! (یعنی کنویں میں مرغی گرنے سے کپڑوں کو دھونا ضروری نہیں) ۔
حدیث نمبر: 661
٦٦١ - حدثنا وكيع قال: سمعت سفيان يقول: إذا استيقنت أنك توضأت وهي في البئر؛ فالثقة في غسل الثياب وإعادة الصلاة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ جب تمہیں یقین ہو کہ جب تم نے وضو کیا تھا وہ مرغی کنویں میں تھی تو زیادہ بہتر یہ ہے کہ کپڑے دھو لو اور نماز دہرا لو۔