٦٥٦ - (حدثنا أبو بكر) (١) قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن أبيه عن إبراهيم في الذباب يقع في الإناء، فيموت قال: لا بأس به.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے پوچھا گیا کہ اگر پانی میں مکھی گر کر مرجائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں۔
٦٥٧ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن مغيرة عن إبراهيم: أنه لم ير بأسا بالعقرب والخنفساء وكل نفس ليست بسائلة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم بچھو اور خنفساء کے پانی میں گر جانے سے کوئی حرج خیال نہیں کرتے، یہی حکم ہر اس چیز کا ہے جس میں بہنے والا خون نہ ہو۔
٦٥٨ - [حدثنا وكيع عن الربيع عن الحسن وعطاء: أنهما لم يريا بأسا بالخنفساء والعقرب والصرار] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت عطاء کے نزدیک خنفساء، بچھو اور صرار میں کوئی حرج نہیں۔