حدیث نمبر: 654
٦٥٤ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا وكيع قال: حدثنا شريك عن مرزوق أبي بكير عن سعيد بن جبير قال: سأل رجل ابن عباس قال: إنا ⦗١٣١⦘ ننتجع الكلأ ولا نجد الماء فنتوضأ باللبن؟ قال: لا، عليكم بالتيمم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
سعید بن جبیر نے فرمایا حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ایک آدمی نے سوال کیا کہ ہم چراگاہوں میں رہتے ہیں، ہمیں پانی دستیاب نہیں ہوتا، کیا ہم دودھ سے وضو کرلیا کریں ؟ انہوں نے فرمایا نہیں، تم تیمم کیا کرو۔
حدیث نمبر: 655
٦٥٥ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عمن سمع الحسن يقول: لا يتوضأ بنبيذ ولا لبن.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ نبیذ اور دودھ سے وضو نہیں کیا جائے گا۔