حدیث نمبر: 630
٦٣٠ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن الحارث بن عمير عن أيوب عن أبي قلابة قال: إذا جفت الأرض؛ فقد زكت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ زمین جب خشک ہوجائے تو وہ پاک ہوگئی۔
حدیث نمبر: 631
٦٣١ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن إسماعيل الأزرق عن ابن الحنفية قال: إذا جفت الأرض؛ فقد زكت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن الحنفیہ فرماتے ہیں کہ زمین جب خشک ہوجائے تو وہ پاک ہوگئی۔
حدیث نمبر: 632
٦٣٢ - حدثنا (مرحوم) (١) بن عبد العريز عن أبيه قال: رأيت الحسن جالسا على أثر بول جاف: فقلت له؟ فقال: إنه جاف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد العزیز فرماتے ہیں کہ میں نے حسن کو خشک پیشاب کی جگہ بیٹھے ہوئے دیکھا تو عرض کیا کہ آپ یہاں بیٹھے ہیں ؟ فرمایا یہ خشک ہے۔