حدیث نمبر: 576
٥٧٦ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا يونس عن الحسن: في الرجل يأخذ من شعره ومن أظفاره بعد ما يتوضأ قال: لا شيء عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے بال یا ناخن کاٹنے والے شخص کے وضو کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا ” بال یا ناخن کاٹنے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔ “
حدیث نمبر: 577
٥٧٧ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا حجاج عن الحكم وعطاء قالا: لا شيء عليه؛ فلم يزده إلا طهارة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اس پر وضو واجب نہیں، اس عمل نے تو اس کی پاکی میں اضافہ کیا ہے۔
حدیث نمبر: 578
٥٧٨ - حدثنا شريك عن عطاء عن سعيد بن جبير قال: هو طهور وبركة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ بال پاک اور برکت کی چیز ہیں۔
حدیث نمبر: 579
٥٧٩ - حدثنا حفص بن غياث عن حفص بن (أبي داود) (١) عن عاصم قال: رأيت أبا وائل أخذ من شعره، ثم دخل المسجد، فصلى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ میں نے ابو وائل کو دیکھا انہوں نے بال کاٹے پھر مسجد میں جا کر نماز ادا فرمائی۔
حدیث نمبر: 580
٥٨٠ - حدثنا المحاربي عن حجاج عن أبي جعفر وعطاء والحكم والزهري قالوا: ليس عليه وضوء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر، عطاء، حکم اور زہری فرماتے ہیں کہ بال کٹوانے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
حدیث نمبر: 581
٥٨١ - حدثنا عيسى بن يونس عن التيمي عن أبي مجلز قال: رأيت ابن عمر أخذ من أظفاره، فقلت له، أخذت من أظفارك ولا (تتوضأ؟) (١) قال: ما أكيسك؟ أنت أكيس ممن سماه أهله كيسًا؟ (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ انہوں نے ناخن کاٹے۔ میں نے ان سے پوچھا آپ نے اپنے ناخن کاٹے ہیں لیکن وضو نہیں کیا ؟ فرمانے لگے ” تو کتنا عقل مند ہے ! تو اس شخص سے زیادہ عقل مند ہے جسے اس کے گھر والے عقل مند کہتے ہیں۔