حدیث نمبر: 509
٥٠٩ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا مغيرة عن إبراهيم قال: إذا لمس، أو قبل (بشهوة) (١)؛ نقض الوضوء.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ آدمی نے اگر شہوت سے چھوا یا بوسہ لیا تو اس کا وضو ٹوٹ جائے گا۔
حدیث نمبر: 510
٥١٠ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا زكريا عن الشعبي: مثله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی سے بھی یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 511
٥١١ - حدثنا ابن علية عن هشام الدستوائي عن حماد عن إبراهيم قال: إذا قبلت أو لمست أو باشرت، فأعد الوضوء.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب تو نے بوسہ لیا یا چھوا یا مباشرت کی تو وضو کا اعادہ تجھ پر لازم ہے۔
حدیث نمبر: 512
٥١٢ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم وحماد قالا: إذا لمس؛ فعليه الوضوء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد اور حضرت حکم فرماتے ہیں کہ جب عورت کو چھوا تو وضو ٹوٹ گیا۔
حدیث نمبر: 513
٥١٣ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا يونس عن الحسن: أنه كان لا يرى في اللمس باليد وضوءًا.
مولانا محمد اویس سرور
حسن بصری کے نزدیک ہاتھ سے چھونے کی بنا پر وضو لازم نہیں ہوتا۔
حدیث نمبر: 514
٥١٤ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي عن إسرائيل عن عبد الأعلى عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: إذا لمس الرجل امرأته (بشهوة) (١)؛ توضأ ما لم ينزل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ جب آدمی اپنی بیوی کو شہوت کے ساتھ چھوئے تو جب تک انزال نہ ہو اسے وضو کرنا چاہئے۔