حدیث نمبر: 442
٤٤٢ - حدثنا معتمر عن ليث عن طاوس ومجاهد والحسن: لم يروا في القلس (وضوءًا) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس حضرت مجاہد اور حسن کے نزدیک قے سے وضو لازم نہیں ہوتا۔
حدیث نمبر: 443
٤٤٣ - حدثنا حفص عن ليث قال مجاهد (وطاوس) (١): لا؛ حتى يكون القيء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد اور حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ قے باہر جانے سے وضو نہیں ٹوٹتا بلکہ اگر منہ میں آ کر واپس چلی جائے تو وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 444
٤٤٤ - حدثنا هشيم عن منصور ويونس عن الحسن، أنه كان يقول في القلس: إذا كان يسيرا، فليس بشيء.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اگر قے تھوڑی ہو تو وضو نہیں ٹوٹتا۔
حدیث نمبر: 445
٤٤٥ - حدثنا غندر عن شعبة عن حماد في القلس: إذا كان يسيرا، فليس فيه وضوء، وإذا كان كثيرا، ففيه الوضوء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ قے اگر تھوڑی ہو تو وضو نہیں ٹوٹتا اور اگر زیادہ ہو تو وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 446
٤٤٦ - حدثنا حفص عن ليث عن عطاء قال: ليس في القلس وضوء (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ قے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔