حدیث نمبر: 424
٤٢٤ - حدثنا زيد بن الحباب عن محمد بن يزيد (١) عن مجمع بن عتاب عن أبيه ⦗٨٩⦘ قال: وضأت عليا، فحرك خاتمه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عتاب فرماتے ہیں کہ جب میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو وضو کروایا تو انہوں نے اپنی انگوٹھی کو ہلایا تھا۔
حدیث نمبر: 425
٤٢٥ - حدثنا وكيع عن محمد بن يزيد عن رجل عن أبيه عن علي: مثله (١).
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 426
٤٢٦ - حدثنا زيد بن الحباب عن ابن لهيعة عن عبد اللَّه بن هبيرة عن أبي تميم (الجيشاني) (١) أن عبد اللَّه بن عمرو كان إذا توضأ حرك خاتمه، (وإن) (٢) أبا تميم كان يفعله. (وإن ابن هبيرة (٣) كان يفعله) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو تمیم جیشانی فرماتے ہیں کہ عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ جب وضو کرتے تو انگوٹھی کو حرکت دیا کرتے تھے۔ حضرت ابو تمیم اور حضرت ابن ھبیرہ بھی یونہی کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 427
٤٢٧ - حدثنا هشيم عن خالد عن ابن سيرين: أنه كان إذا توضأ حرك خاتمه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین جب وضو کرتے تو انگوٹھی کو حرکت دیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 428
٤٢٨ - حدثنا حسين بن علي ووكيع عن جعفر بن برقان عن حبيب بن أبي مرزوق عن ميمون: أنه كان يحرك خاتمه إذا توضأ.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمون جب وضو کرتے تو انگوٹھی کو حرکت دیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 429
٤٢٩ - حدثنا معن بن عيسى عن خالد بن أبي بكر قال: رأيت سالما توضأ، وخاتمه في يده لا يحركه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن ابی بکر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم کو وضو کرتے ہوئے دیکھا اس وقت ان کی انگوٹھی ان کے ہاتھ میں تھی لیکن انہوں نے اسے حرکت نہ دی۔
حدیث نمبر: 430
٤٣٠ - حدثنا محمد بن يزيد عن نافع (١) بن عمر: أن عمرو بن دينار كان يحرك خاتمه في الوضوء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن دینار وضو کرتے وقت انگوٹھی کو حرکت دیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 431
٤٣١ - حدثنا الفضل بن دكين عن مسعر قال سمعت حمادا يقول في الخاتم: أزله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ وضو کرتے وقت انگوٹھی اتار دو ۔
حدیث نمبر: 432
٤٣٢ - حدثنا زيد بن حباب عن إسماعيل بن إسحاق -مولى لعمر-: أن عمر ابن عبد العزيز كان إذا توضأ حرك خاتمه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد العزیز وضو کرتے وقت انگوٹھی کو حرکت دیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 433
٤٣٣ - حدثنا (حنظلة) (١) بن ثهلان عن أبيه قال: رأيت الحسن توضأ، فحرك خاتمه.
مولانا محمد اویس سرور
حسن بصری وضو کرتے وقت انگوٹھی کو حرکت دیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 434
٤٣٤ - حدثنا عبيد الصيدلاني عن هشام بن عروة عن أبيه: أنه كان يحرك خاتمه إذا توضأ.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ وضو کرتے وقت انگوٹھی کو حرکت دیا کرتے تھے۔