کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: اس بات کا بیان کہ وضو میں ہاتھوں سے پہلے پاؤں دھوئے جاسکتے ہیں
❮
❯
٤٢١ - حدثنا معتمر بن سليمان عن (عوف) (١) (عن) (٢) عبد اللَّه بن (عمرو) (٣) ابن هند قال: قال علي: ما أبالي إذا أتممت وضوئي بأي أعضائي بدأت (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب میں تمام اعضاء کو دھو کر پوری طرح وضو کر رہا ہوں تو مجھے کوئی پرواہ نہیں کہ کس عضو سے ابتداء کرتا ہوں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 421
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 421، ترقيم محمد عوامة 421)
٤٢٢ - حدثنا حفص عن إسماعيل (بن) (١) (أبي) (٢) خالد عن زياد قال: قال علي: ما أبالي لو بدأت بالشمال قبل اليمين؛ إذا توضأت (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وضو کرتے ہوئے مجھے اس بات کی پرواہ نہیں کہ میں دائیں سے پہلے بائیں جانب سے شروع کر دوں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 422
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 422، ترقيم محمد عوامة 422)
٤٢٣ - حدثنا حفص عن ابن جربج عن سليمان بن (١) موسى عن مجاهد قال: قال عبد اللَّه: لا بأس أن تبدأ برجليك قبل يديك في الوضوء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ اگر تم وضو میں ہاتھوں سے پہلے پاؤں دھو لو تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 423
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 423، ترقيم محمد عوامة 423)