حدیث نمبر: 415
٤١٥ - حدثنا حفص بن غياث عن ابن جريج عن عطاء قال: يتوضأ إذا خرجت من دبره الدودة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جس کے دبر سے کیڑا نکل آئے اسے وضو کرنا ہوگا۔
حدیث نمبر: 416
٤١٦ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم قال: ليس عليه وضوء.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایسے شخص پر وضو لازم نہیں۔
حدیث نمبر: 417
٤١٧ - حدثنا حفص بن غياث عن عمرو (عن) (١) الحسن قال: إذا خرج من دبر الإنسان الدود أو الدودة؛ فعليه الوضوء.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اگر آدمی کے دبر سے کیڑا نکلے تو اسے وضو کرنا ہوگا۔
حدیث نمبر: 418
٤١٨ - حدثنا وكيع عن أبي (خلدة) (١) عن أبي العالية قال: ما خرج من النصف الأعلى؛ فليس عليه فيه وضوء، وما خرج من النصف الأسفل، فعليه الوضوء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ انسان کے اوپر کے نصف جسم سے کوئی چیز نکلے تو وضو نہیں اور اگر نیچے کے نصف سے کوئی چیز نکلے تو وضو ہے۔
حدیث نمبر: 419
٤١٩ - حدثنا أبو قتيبة عن شعبة [عن حماد قال: يتوضأ.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ ایسا شخص وضو کرے گا۔
حدیث نمبر: 420
٤٢٠ - حدثنا غندر عن شعبة] (١) عن منصور عن موسى بن عبد اللَّه بن يزيد قال: سألت إبراهيم قلت: يخرج من دبري الدود أتوضأ منه؟ قال: لا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے سوال کیا کہ میرے دبر سے کیڑا نکلا ہے، کیا میں وضو کروں گا ؟ انہوں نے فرمایا کہ تم وضو نہیں کروگے۔