حدیث نمبر: 303
٣٠٣ - حدثنا يحيى بن سعيد عن مسعود بن علي عن عكرمة قال: قال سعد: إذا توضأت، فصل بوضوئك ما لم تحدث. وقال علي إذا قمتم (إلى الصلاة) (١) فاغسلوا وجوهكم وأيديكم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعد نے فرمایا کہ جب تم ایک مرتبہ وضو کر لو تو جب تک وضو نہ ٹوٹے اسی سے نماز پڑھتے رہو اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے قرآن مجید کی آیت کا حوالہ دے کر فرمایا کہ جب تم نماز کا ارادہ کرو تو اپنے چہروں اور اپنے ہاتھوں کو دھو لو۔
حدیث نمبر: 304
٣٠٤ - حدثنا وكيع عن ابن عون عن ابن سيرين قال: كانت الخلفاء (تتوضأ) (١) لكل صلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ خلفاء راشدین ہر نماز کے لئے الگ وضو کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 305
٣٠٥ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أنا حماد بن زيد عن هشام بن حسان عن محمد قال: ان أبو بكر وعمر وعثمان -فيما يعلم أبو خالد- يتوضئون لكل صلاة، فإذا كانوا في المسجد، دعوا (بالطست) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو بکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان ہر نماز کے لئے الگ وضو کیا کرتے تھے۔ اگر وہ مسجد میں ہوتے تو طشت منگوا لیتے۔