حدیث نمبر: 255
٢٥٥ - حدثنا عبد العزيز بن محمد الدراوردي عن زيد بن أسلم عن أبيه أن عمر: كان له قمقم يسخن له فيه الماء (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسلم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تانبے کا ایک برتن تھا جس میں پانی گرم کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 256
٢٥٦ - حدثنا وكيع عن هشام بن (سعد) (١) عن زيد بن أسلم عن أبيه أن عمر: كان (له) قمقم يسخن (٢) فيه الماء (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسلم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تانبے کا ایک برتن تھا جس میں پانی گرم کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 257
٢٥٧ - حدثنا إسماعيل بن علية عن أيوب قال: سألت نافعا عن الماء (المسخن؟) (١) فقال: كان ابن عمر يتوضأ بالحميم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ایوب کہتے ہیں کہ میں نے نافع سے پوچھا کہ گرم پانی سے وضو کرنا کیسا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما گرم پانی سے وضو کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 258
٢٥٨ - حدثنا معتمر بن (سليمان) (١) عن (إسحاق) (٢) بن سويد عن يحيى بن يعمر قال: يتطهر بماء يطبخ بالنار، وإذا توضأت بالماء المسخن مزجته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن یعمر فرماتے ہیں کہ آگ کے ذریعہ گرم کردہ پانی سے وضو ہو جاتا ہے۔ جب میں گرم پانی سے وضو کرتا ہوں تو اس میں (ٹھنڈے پانی کی) آمیزش کر لیتا ہوں۔
حدیث نمبر: 259
٢٥٩ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا محمد بن عمرو قال: حدثنا (أبو سلمة) (١) قال: قال ابن عباس: إنا ندهت بالدهن وقد طبخ على النار، ونتوضأ بالحميم وقد أغلي على النار (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہم وہ تیل استعمال کرتے ہیں جسے آگ پر پکایا گیا ہو اور اس پانی سے وضو کرتے ہیں جسے آگ پر گرم کیا گیا ہو۔
حدیث نمبر: 260
٢٦٠ - حدثنا وكيع عن (قرة) (١) قال: سألت الحسن عن الوضوء بالماء الساخن؟ فقال: لا بأس به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قرہ کہتے ہیں کہ میں نے حسن بصری سے پوچھا کہ گرم پانی سے وضو کرنا کیسا ہے ؟ انہوں نے فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 261
٢٦١ - حدثنا شريك عن بدر قال: أتيت أبا وائل يوم جمعة، وهو يسخن له الماء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بدر کہتے ہیں کہ میں جمعہ کے دن ابو وائل کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان کے لئے پانی گرم کیا جا رہا تھا۔
حدیث نمبر: 262
٢٦٢ - حدثنا حماد بن مسعدة عن (يزيد) (١): أن (سلمة) (٢) كان يسخن له الماء، (فيتوضأ) (٣) به (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید کہتے ہیں کہ حضرت سلمہ کے لئے پانی گرم کیا جاتا تھا اور اس سے وضو کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 263
٢٦٣ - حدثنا قاسم بن مالك عن (ليث) (١) عن مجاهد: أنه كره الوضوء بالماء (المسخن) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد گرم پانی سے وضو کرنے کو ناپسندیدہ خیال کرتے تھے۔