مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
ما قالوا في الرجل يصوم التطوع فتسأله أمه أن يفطر باب: اگر ایک آدمی نے نفلی روزہ رکھا ہو اور اس کی ماں اسے روزہ توڑنے کو کہے تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 9967
٩٩٦٧ - حدثنا ابن علية عن ليث عن عطاء قال: قلت له: إن أمي تقسم علي أن لا أصلي بعد المكتوبة شيئًا ولا أصوم (إلا) (١) فريضة شفقة علي، قال: (أبرر) (٢) قسمها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا کہ میری والدہ نے مجھ پر شفقت کرتے ہوئے مجھے قسم دی ہے کہ میں فرض کے بعد کوئی نماز نہ پڑھوں اور فرض کے علاوہ کوئی روزہ نہ رکھوں، اب میرے لئے کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اپنی والدہ کی قسم کو پورا کرو۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ك، و].
(٢) في [أ، و]: (إبرار).