مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 9968

باب: اگر ایک آدمی نے نفلی روزہ رکھا ہو اور اس کی ماں اسے روزہ توڑنے کو کہے تو وہ کیا کرے؟

ما قالوا في الرجل يصوم التطوع فتسأله أمه أن يفطر

حدیث نمبر: 9968
٩٩٦٨ - حدثنا ابن مبارك عن عبد الرحمن بن يزيد قال: سألت (مكحولًا) (١) عن (رجل) (٢) أصبح صائمًا (ثم) (٣) عزمت عليه أمه أن يفطر كأنه كره ذلك وقال: يصوم يومًا مكانه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مکحول سے سوال کیا کہ اگر ایک آدمی نے نفلی روزہ رکھا ہو اور اس کی ماں اسے روزہ توڑنے کو کہے تو وہ کیا کرے ؟ حضرت مکحول نے گویا اسے ناپسند کیا اور فرمایا کہ وہ اس کی جگہ ایک دن کا روزہ رکھے۔

حواشی
(١) سقط من: [ب].
(٢) سقط من: [و].
(٣) في [و]: (ثم).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيام / حدیث: 9968
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 9344، ترقيم محمد عوامة: 9801»