مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
ما قالوا في المعتكف يأتي أهله بالنهار باب: کیا معتکف دن کے وقت اپنے گھر والوں کے پاس آسکتا ہے؟
حدیث نمبر: 9908
٩٩٠٨ - حدثنا ابن علية عن ابن أبي عروبة عن قتادة أنه كان لا يرى بأسًا للمعتكف أن يشترط أن يتعشى في أهله ويتسحر.مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ معتکف رات کا کھانا اور سحری اپنے گھر والوں کے ساتھ کھانے کی شرط لگائے۔