حدیث نمبر: 9864
٩٨٦٤ - حدثنا يزيد بن هارون عن (١) محمد بن عمرو عن يحيى بن عبد الرحمن ⦗٨٦⦘ ابن حاطب عن ابن عمر قال: قال (رسول اللَّه) (٢) ﷺ: "الشهر تسع وعشرون"، ثم طبق بين كفيه مرتين و (طبق الثالثة وقبض الإبهام) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مہینہ انتیس دن کا ہوتا ہے۔ پھر آپ نے اپنی دونوں ہتھیلیوں کو دو مرتبہ پورا پورا کھولا اور تیسری مرتبہ انگوٹھے کو بند رکھا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے جب حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی روایت سنی تو فرمایا کہ اللہ ابو عبد الرحمن پر رحم فرمائے۔ دراصل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مہینے تک کے لئے اپنی بیویوں کو چھوڑ دیا تھا۔ آپ انتیس دن بعد تشریف لے آئے تو لوگوں نے کہا کہ اے اللہ کے رسول ! آپ نے تو ایک مہینے کا ایلاء کیا تھا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مہینہ کبھی انتیس دن کا بھی ہوتا ہے۔

حواشی
(١) في [هـ] زيادة: (عن).
(٢) في [أ، ك]: (النبي).
(٣) سقط من: [ص].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيام / حدیث: 9864
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، أخرجه أحمد (٤٨٦٦) وانظر ما قبله.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9864، ترقيم محمد عوامة 9701)