حدیث نمبر: 9862
٩٨٦٢ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا حميد (عن) (١) أنس أن النبي ﷺ آلى من نسائه شهرًا، فقعد في مشربة له، ثم نزل في تسع وعشرين، فقالوا: يا رسول اللَّه (٢) إنك آليت شهرًا؟ فقال: "إن الشهر تسع وعشرون" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ازواج سے ایک مہینے کا ایلاء کیا اور اپنے اونچے کمرے میں تشریف لے گئے۔ پھر آپ انتیس دن بعد نیچے تشریف لے آئے۔ لوگوں نے کہا یا رسول اللہ ! آپ نے تو ایک مہینے کا ایلاء کیا تھا ؟ آپ نے فرمایا کہ مہینہ انتیس دن کا بھی ہوتا ہے۔
حواشی
(١) في [ك]: (بن).
(٢) في [ص] زيادة: (ﷺ).