مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 9841
باب: جن حضرات نے صومِ وصال سے منع فرمایا ہے
ما قالوا في الوصال في الصيام من نهى عنه
حدیث نمبر: 9841
٩٨٤١ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن حميد عن أنس قال: واصل النبي ﷺ فواصلنا فبلغ ذلك النبي ﷺ فقال: "لو أن الشهر مد لي لواصلت وصالًا يدع المتعمقون تعمقهم، إني لست مثلكم، إني أظل يطعمني ربي (ويسقيني) (١) " (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صوم وصال رکھنا شروع کیا۔ اس پر ہم نے بھی صوم وصال رکھنا شروع کردیا۔ جب اس بات کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اطلاع ہوئی تو آپ نے فرمایا کہ اگر مہینہ میرے لیے لمبا کر دیا جاتا تو میں ایسا صوم وصال رکھتا کہ شدت اختیار کرنے والے اپنی شدت کو چھوڑ دیتے۔ میں تمہاری طرح نہیں ہوں، میرا رب مجھے کھلاتا ہے اور پلاتا ہے۔
حواشی
(١) في [ك]: (ويسقين).