مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 9827

باب: اگر کوئی آدمی حالتِ جنابت میں صبح کرے، پھر غسل کرلے تو اس کا روزہ ہوجائے گا

في الرجل يصبح وهو جنب يغتسل ويجزيه صومه

حدیث نمبر: 9827
٩٨٢٧ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن عمارة بن عمير عن أبي عطية الوادعي قال: تدارا (وتمارى) (١) رجلان في المسجد في رجل يصبح وهو جنب، فانطلقا إلى ⦗٧٦⦘ عبد اللَّه فانطلقت معهما، فسأله أحدهما فقال: (أيصوم؟) (٢) (قال) (٣): نعم. قال: فإن كان من النساء؟ قال: وإن كان من النساء. قال: وإن نام متعمدًا؟ قال: وإن نام متعمدًا (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو عطیہ وادعی کہتے ہیں کہ مسجد میں دو آدمیوں کا اس شخص کے بارے میں اختلاف ہوا جو حالت جنابت میں صبح کرے۔ وہ دونوں حضرت عبد اللہ کے پاس گئے، میں بھی ان کے ساتھ گیا۔ ان میں سے ایک نے سوال کیا کہ کیا وہ روزہ رکھے گا ؟ حضرت عبد اللہ نے فرمایا کہ ہاں۔ اس نے سوال کیا کہ اگر یہ جنابت عورتوں (یعنی بیوی سے صحبت) کی وجہ سے ہو ؟ انہوں نے فرمایا کہ خواہ عورتوں کی وجہ سے ہو۔ اس نے کہا کہ اگر وہ جان بوجھ کر (غسل کیے بغیر) سو گیا ہو ؟ انہوں نے فرمایا ہاں، خواہ وہ جان بوجھ کر سو گیا ہو۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، ك]، وفي [ص]: (تمارّي)، وفي الحاشية (كذا في الأصل)، وفي [هـ]: (وتماريا).
(٢) في [ب، ك]: (أتصوم).
(٣) في [أ]: (فقال).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيام / حدیث: 9827
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث «أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3002، 3009، والبزار فى «مسنده» برقم: 1552، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7401، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 9829، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9568، ترقيم محمد عوامة: 9665»