مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
في الرجل يصبح وهو جنب يغتسل ويجزيه صومه باب: اگر کوئی آدمی حالتِ جنابت میں صبح کرے، پھر غسل کرلے تو اس کا روزہ ہوجائے گا
حدیث نمبر: 9821
٩٨٢١ - حدثنا ابن فضيل عن مطرف عن الشعبي عن مسروق عن عائشة قالت: كان النبي ﷺ يبيت جنبًا فيأتيه بلال يؤذنه بالصلاة، فيقوم فيغتسل، فانظر ⦗٧٤⦘ إلى تحدر الماء من رأسه، ثم يخرج، فأسمع صوته في صلاة الفجر، ثم يظل صائمًا قال مطرف: فقلت لعامر: في رمضان؟ قال: نعم سواء رمضان وغيره (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جنابت کی حالت میں رات گذارتے، پھر حضرت بلال آتے اور نماز کی اطلاع دیتے تو آپ اٹھ کر غسل فرماتے ۔ میں آپ کے سر مبارک سے ٹپکتا پانی دیکھتی تھی۔ پھر آپ تشریف لے جاتے اور میں فجر کی نماز میں آپ کی آواز سنتی تھی۔ پھر آپ روزہ رکھتے۔ حضرت مطرف فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر سے کہا کہ یہ رمضان میں ہوتا تھا ؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں، رمضان اور غیر رمضان میں ایسا ہوتا تھا۔