مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
من كره صوم الدهر باب: جن حضرات کے نزدیک ’’صومِ دہر‘‘(یعنی کچھ کھائے پئے بغیر مسلسل روزے رکھنا) مکروہ ہے
حدیث نمبر: 9804
٩٨٠٤ - حدثنا أبو الأحوص عن (أبي) (١) إسحاق عن عبد اللَّه بن شداد و (أبي) (٢) ميسرة (قالا) (٣): جاء رجل إلى النبي ﷺ فقال: يا رسول اللَّه رجل صام الأبد؟ قال: "لا صام ولا أفطر" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن شداد اور حضرت ابومیسرہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا کہ ایک آدمی نے صوم دہر رکھا اس کا کیا حکم ہے ؟ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ نہ روزہ رکھنے والوں میں سے ہے اور نہ روزہ نہ رکھنے والوں میں سے۔
حواشی
(١) في [ص]: (ابن).
(٢) في [ص]: (ابن).
(٣) في [ص، هـ]: (قال).