مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
ما قالوا في الصائم يفطر (حين) يمني باب: اگر روزہ دار کی منی نکل آئی تو اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا
حدیث نمبر: 9733
٩٧٣٣ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر في الصائم يلاعب امرأته حتى يمذي أو يودي؟ قال: لا يوجب عليه القضاء إلا ما أوجب عليه الغسل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے روزے کی حالت میں اپنی بیوی سے ملاعبت کی اور اس کی مذی یاودی نکلی تو اس پر قضاء اس وقت تک واجب نہ ہوگی جب تک وہ چیز نہ نکلے جو غسل کو واجب کرتی ہے یعنی منی۔