مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
من كان يقول: لا (يجوز إلا بشهادة) رجلين باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ دو آدمیوں کی گواہی کا اعتبار ہوگا
حدیث نمبر: 9725
٩٧٢٥ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن أبي وائل قال: كنا (بخانقين) (١)، فأهللنا (هلال) (٢) رمضان، فمنا من صام ومنا من أفطر، فأتانا كتاب عمر أن الأهلة بعضها أكبر من بعض، فإذا رأيتم الهلال نهارًا فلا تفطروا إلا أن يشهد رجلان مسلمان أنهما أهلاه بالأمس (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو وائل کہتے ہیں کہ ہم مقام خانقین میں تھے کہ ہمارے پاس حضرت عمر کا خط آیا جس میں لکھا تھا کہ بعض چاند دوسروں سے بڑے ہوتے ہیں۔ جب تم دن کے وقت چاند دیکھو تو اس وقت تک روزہ نہ توڑو جب تک دو مسلمان گواہی نہ دے دیں کہ انہوں نے گذشتہ کل چاند دیکھا تھا۔
حواشی
(١) في [ص، هـ]: (مخالفين).
(٢) سقط من: [أ].