مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 9726

باب: اگر چاند اس وقت نظر آیا جب کچھ لوگ کھا چکے تھے تو وہ کیا کریں؟

في الهلال يرى، وبعض الناس قد أكل

حدیث نمبر: 9726
٩٧٢٦ - حدثنا إسماعيل بن عياش عن عمرو بن مهاجر أن محمد بن سويد الفهري أفطر أو ضحى قبل الناس بيوم، فكتب إليه عمر بن عبد العزيز: ما حملك على أن أفطرت قبل الناس؟ فكتب إليه محمد أنه شهد (عندي حزام) (١) ابن حكيم القرشي أنه رأى الهلال، فكتب إليه عمر: (أو حد) (٢) الناس أو ذو اليدين هو؟.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عمرو بن مہاجر فرماتے ہیں کہ محمد بن سوید فہری نے لوگوں سے ایک دن پہلے عید الفطر یاعیدا لاضحی منائی۔ حضرت عمر بن عبد العزیز نے انہیں خط لکھ کر اس کی وجہ پوچھی تو محمد نے ان کی طرف خط لکھا کہ حزام بن حکیم قرشی نے میرے سامنے چاند دیکھنے کی گواہی دی۔ حضر ت عمر بن عبد العزیز نے انہیں خط لکھا کہ کیا وہ لوگوں میں یکتا ہے یا وہ ذو الیدین ہے ؟

حواشی
(١) في [أ]: (عبد حرام).
(٢) في [أ، جـ، هـ]: (أو أحد).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيام / حدیث: 9726
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 9567»