مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
في الرجل يدخل الحمام وهو (صائم) باب: کیا آدمی روزے کی حالت میں حمام میں داخل ہوسکتا ہے؟
حدیث نمبر: 9699
٩٦٩٩ - حدثنا يزيد بن هارون عن عاصم قال: سألت أبا العالية أدخل الحمام وأنا صائم؟: (قال: أتحب أن تنظر إلى عورتك وأنت صائم؟ قال: قلت: أدخل الحمام بمئزر؟) (١) قال: أتحب أن تنظر إلى عورة غيرك وأنت صائم، قال: قلت: لا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوعالیہ سے سوال کیا کہ کیا میں روزے کی حالت میں حمام میں داخل ہوسکتا ہوں ؟ انہوں نے فرمایا کہ کیا تم چاہتے ہو کہ روزہ کی حالت میں کوئی تمہارے ستر کو دیکھے ؟ میں نے کہا کہ میں ازار باندھ کر حمام میں داخل ہوتا ہوں۔ انہوں نے فرمایا کہ کیا تم چاہتے ہو کہ روزے کی حالت میں کسی کے ستر کو دیکھو ؟ میں نے عرض کیا نہیں۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، هـ].