مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
من كان يقول إذا دعي أحدكم إلى طعام فليجب باب: اگر روزہ دار کو کھانے کی دعوت دی جائے تو وہ کیا کہے؟
حدیث نمبر: 9695
٩٦٩٥ - حدثنا يزيد بن هارون قال: حدثنا حماد بن سلمة عن ثابت قال: أتي أنس بطعام فقال لي: ادن، فقلت: لا أطعم، فقال: لا تقل لا أطعم، قل: إني صائم (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثابت فرماتے ہیں کہ حضرت انس کے پاس کھانا لایا گیا، انہوں نے مجھ سے کہا کہ قریب آجاؤ۔ میں نے کہا کہ میں نہیں کھاؤں گا۔ انہوں نے فرمایا کہ یہ نہ کہو کہ میں نہیں کھاؤں گا بلکہ یہ کہو کہ میرا روزہ ہے۔