مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
من رخص في القبلة (للصائم) باب: جن حضرات نے روزہ دار کے لئے بیوی کا بوسہ لینے کی اجازت دی ہے
حدیث نمبر: 9642
٩٦٤٢ - حدثنا شريك عن هشام عن أبيه عن عائشة قالت: كان النبي ﷺ يقبل بعض نسائه وهو صائم فضحكت فظننا أنها هي (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزہ کی حالت میں اپنی زوجہ کا بوسہ لیا کرتے تھے۔ یہ فرما کر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا مسکرائیں جس سے ہمیں اندازہ ہوا کہ وہ زوجہ آپ ہی ہوں گی۔