حدیث نمبر: 9618
٩٦١٨ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن محمد أن النبي ﷺ أمر رجلًا من أسلم يوم عاشوراء فقال: "إئت قومك فمرهم أن يصوموا هذا اليوم"، فقال: ما أراني ⦗٢٣⦘ آتيهم حتى يصطبحوا فقال: "من (١) اصطبح منهم أن يصومه بقية يومه ومن لم يصطبح منهم أن يصوم" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عاشوراء کے دن قبیلہ اسلم کے ایک آدمی سے فرمایا کہ اپنی قوم کے پاس جاؤ اور ان کو حکم دو کہ آج کے دن روزہ رکھیں۔ اس آدمی نے کہا کہ میرا خیال یہ ہے کہ جب میں ان کے پاس پہنچوں گا تو وہ ناشتہ کرچکے ہوں گے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو ناشتہ کرچکا ہو اسے کہو کہ باقی دن کچھ نہ کھائے اور جس نے ناشتہ نہ کیا ہوا سے کہو کہ روزہ رکھے۔
حواشی
(١) أي: مُرْ.