حدیث نمبر: 9606
٩٦٠٦ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: (حدثنا) (١) (عبيد اللَّه) (٢) بن عمر عن نافع عن ابن عمر أن أهل الجاهلية كانوا يصومون يوم عاشوراء، وإن رسول اللَّه ﷺ صامه والمسلمون قبل أن يفترض رمضان، فلما افترض رمضان قال رسول اللَّه ﷺ: "عاشوراء يوم من أيام اللَّه فمن شاء صامه ومن شاء تركه" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اہل جاہلیت عاشوراء کے دن روزہ رکھا کرتے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مسلمانوں نے رمضان کے روزے فرض ہونے سے پہلے یوم عاشوراء کا روزہ رکھا۔ جب رمضان کے روزے فرض ہوگئے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ عاشوراء کا دن اللہ کے دنوں میں سے ایک دن ہے، جو چاہے روزہ رکھے اور جو چاہے نہ رکھے۔
حواشی
(١) في [ب]: (أخبرنا).
(٢) في [أ]: (عبد اللَّه).