مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 9607
باب: یومِ عاشوراء کے روزے کا بیان
ما قالوا في صوم (يوم) عاشوراء
حدیث نمبر: 9607
٩٦٠٧ - حدثنا ابن نمير قال: حدثنا هشام بن عروة عن أبيه عن عائشة قالت: كان عاشوراء يومًا تصومه قريش في الجاهلية، فلما قدم رسول اللَّه ﷺ المدينة صامه وأمر بصيامه، فلما فرض رمضان كان (١) هو الفريضة وترك عاشوراء، فمن شاء ⦗٢٠⦘ صامه ومن شاء تركه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ قریش زمانہ جاہلیت میں عاشوراء کے دن روزہ رکھا کرتے تھے۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو آپ نے عاشوراء کا روزہ رکھا اور مسلمانوں کو بھی اس دن روزہ رکھنے کا حکم دیا۔ جب رمضان کے روزے فرض ہوگئے تو وہی فرض قرار پائے اور عاشوراء کا روزہ چھوڑ دیا گیا۔ پھر جو چاہتا روزہ رکھتا اور جو چاہتا نہ رکھتا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ك] زيادة: (رمضان).