حدیث نمبر: 9603
٩٦٠٣ - حدثنا أبو أسامة عن أبي العميس عن قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب عن أبي موسى قال: يوم عاشوراء يوم تعظمه اليهود تتخذه عيدا فقال رسول اللَّه ﷺ: "صوموه (أنتم) (١) " (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ یہود یوم عاشوراء کا احترام کیا کرتے تھے، انہوں نے اسے عید کا دن قرار دیا تھا۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم اس دن روزہ رکھو۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ز، ك] زيادة: (أنتم).