مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 9519
باب: جن حضرات نے روزے کی حالت میں سرمہ لگانے کی اجازت دی ہے
من رخص في الكحل للصائم
حدیث نمبر: 9519
٩٥١٩ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر ومحمد بن علي وعطاء أنهم كانوا يكتحلون بالإثمد وهم صيام لا يرون (به) (١) بأسا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر، حضرت محمد بن علی رحمہ اللہ اور حضرت عطاء روزے کی حالت میں اثمد سرمہ لگاتے تھے اور اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
حواشی
(١) سقط من: [ص].