مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
من كره أن يصوم يوما يوقته أو شهرا يوقته أو يقوم ليلة يوقتها باب: کسی دن یا مہینے کو مقرر کرکے روزہ رکھنا یا کسی رات کو مقرر کرکے اس میں عبادت کرنا جن حضرات کے نزدیک مکروہ ہے
حدیث نمبر: 9503
٩٥٠٣ - حدثنا أبو داود عن زمعة عن ابن طاوس عن أبيه أنه كان يكره أن يتحرى شهرًا أو يومًا يصومه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس اس بات کو مکروہ خیال فرماتے ہیں کہ روزے کے لئے کسی دن یا مہینے کا خیال رکھا جائے۔