٩٤٩٠ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: حدثنا محمد بن إسحاق عن يزيد بن أبي حبيب عن مرثد بن عبد اللَّه اليزني عن حذيفة الأزدي عن (جنادة) (١) الأزدي (قال) (٢): (دخلت) (٣) على رسول اللَّه ﷺ في سبعة نفر من الأزد (أنا ثامنهم) (٤) يوم الجمعة ونحن صيام، فدعانا رسول اللَّه ﷺ إلى طعام بين يديه فقلنا: إنا صيام. قال: "هل صمتم أمس؟ " قلنا: لا، قال: "فهل تصومون غدًا؟ " قلنا: لا، قال: "فافطروا". ثم خرج إلى الجمعة (فلما) (٥) جلس على المنبر دعا بإناء من ماء (فشربه) (٦) والناس ينظرون (إليه) (٧) ليعلمهم أنه لا يصوم (يوم) (٨) الجمعة (٩).حضرت جنادہ ازدی کہتے ہیں کہ قبیلہ ازد کے ہم آٹھ لوگ جمعہ کے دن حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ہم سب کا روزہ تھا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھانا منگوا کر ہمارے سامنے رکھوایا توہم نے کہا کہ ہمارا روزہ ہے۔ آپ نے فرمایا کہ کیا گذشتہ کل تم نے روزہ رکھا تھا ؟ ہم نے عرض کیا نہیں۔ آپ نے فرمایا کہ آئندہ کل تم روزہ رکھو گے ؟ ہم نے عرض کیا نہیں۔ پھر آپ نے فرمایا کہ روزہ توڑ دو ۔ پھر آپ جمعہ کے لئے تشریف لے گئے۔ جب آپ منبر پر تشریف فرما ہوئے تو آپ نے پانی منگوا کر پیا۔ لوگ آپ کو دیکھ رہے تھے۔ دراصل آپ انہیں بتانا چاہتے تھے کہ جمعہ کے دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزہ نہیں رکھتے۔