مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 9470
باب: محرم اور اشہرِ حرم میں روزہ رکھنے کا بیان
(ما ذكر) في صوم المحرم وأشهر (الحرام)
٩٤٧٠ - حدثنا أبو معاوية عن عبد الرحمن بن إسحاق عن النعمان بن سعد ⦗٥٤٣⦘ قال: أتى عليا (﵁) (١) رجل فقال: يا أمير المؤمنين أخبرني بشهر أصومه بعد رمضان، فقال: لقد سألتني عن شيء ما سمعت أحدًا يسأل عنه بعد رجل سمعته يسأل عنه رسول اللَّه ﷺ فقال له: "إن كنت صائمًا شهرًا بعد رمضان فصم المحرم، فإنه شهر اللَّه، وفيه يومٌ تاب فيه قوم ويتاب فيه على آخرين" (٢).حضرت نعمان بن سعد کہتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ اے امیر المؤمنین ! میں رمضان کے بعد کس مہینے میں روزے رکھا کروں ؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تم نے مجھ سے ایسی چیز کے بارے میں سوال کیا ہے جس کے بارے میں میں نے ایک آدمی کے بعد کسی کو سوال کرتے نہیں سنا، میں نے اس آدمی کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بارے میں سوال کرتے سنا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا تھا کہ اگر تم نے رمضان کے بعد کسی مہینے میں روزہ رکھنا ہو تو محرم کے مہینے میں روزہ رکھو ، کیونکہ یہ اللہ کا مہینہ ہے، اس میں ایک دن ایسا ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے ایک قوم کی توبہ قبول فرمائی اور اس میں دوسروں کی توبہ بھی قبول فرمائیں گے۔