مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
(ما ذكر) في صوم المحرم وأشهر (الحرام) باب: محرم اور اشہرِ حرم میں روزہ رکھنے کا بیان
٩٤٧٠ - حدثنا أبو معاوية عن عبد الرحمن بن إسحاق عن النعمان بن سعد ⦗٥٤٣⦘ قال: أتى عليا (﵁) (١) رجل فقال: يا أمير المؤمنين أخبرني بشهر أصومه بعد رمضان، فقال: لقد سألتني عن شيء ما سمعت أحدًا يسأل عنه بعد رجل سمعته يسأل عنه رسول اللَّه ﷺ فقال له: "إن كنت صائمًا شهرًا بعد رمضان فصم المحرم، فإنه شهر اللَّه، وفيه يومٌ تاب فيه قوم ويتاب فيه على آخرين" (٢).حضرت نعمان بن سعد کہتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ اے امیر المؤمنین ! میں رمضان کے بعد کس مہینے میں روزے رکھا کروں ؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جب سے میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بارے میں سوال کیا ہے اس کے بعد سے تمہارے علاوہ کسی نے مجھ سے اس بارے میں نہیں پوچھا۔ جب میں نے پوچھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ اگر تم نے رمضان کے بعد کسی مہینے میں روزہ رکھنا ہو تو محرم کے مہینے میں روزہ رکھو ، کیونکہ یہ اللہ کا مہینہ ہے، اس میں ایک دن ایسا ہے جس میں ایک قوم اللہ تعالیٰ سے توبہ کرتی ہے اور اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے دوسروں کو معاف فرما دیتے ہیں۔