مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
من كره مضغ العلك للصائم باب: جن حضرات نے روزے کی حالت میں گوند چبانے کو مکروہ قرار دیا ہے
حدیث نمبر: 9431
٩٤٣١ - حدثنا حميد (بن) (١) عبد الرحمن عن حسن عن عيسى عن الشعبي أنه كره للصائم أن يمضغ العلك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی نے روزے کی حالت میں گوند چبانے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
حواشی
(١) في [ف]: (عن).