مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
من كان يدعو بغدائه (فلا) يجد فيفرض الصوم باب: اگر کسی کو کھانا نہ ملے تو وہ روزہ رکھ لے
حدیث نمبر: 9356
٩٣٥٦ - حدثنا حماد بن خالد عن معاوية بن صالح عن العلاء بن الحارث عن معاذ أنه كان يأتي أهله بعد الزوال فيقول: عندكم (غداء) (١)، فيعتذرون إليه، ⦗٥٢١⦘ فيقول: إني صائم بقية يومي، فيقال له: تصوم آخر النهار؟ فيقول: من لم يصم آخره لم يصم أوله (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ زوال کے بعد اپنے گھر والوں کے پاس آتے اور ان سے پوچھتے کہ کیا تمہارے پاس کھانے کے لئے کچھ ہے ؟ وہ معذرت کرتے تو حضرت معاذ فرماتے کہ باقی دن میرا روزہ ہے۔ ان سے کہا جاتا کہ آپ دن کے آخری حصہ میں روزہ رکھیں گے۔ وہ فرماتے کہ جس نے دن کے آخری حصہ میں روزہ نہیں رکھا اس نے اول حصہ میں روزہ نہیں رکھا۔
حواشی
(١) سقط من: [أ].