مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 9357
باب: اگر کسی کو کھانا نہ ملے تو وہ روزہ رکھ لے
من كان يدعو بغدائه (فلا) يجد فيفرض الصوم
حدیث نمبر: 9357
٩٣٥٧ - حدثنا عبد الوهاب عن أيوب عن أبي قلابة عن أم الدرداء قالت: كان (أبو الدرداء) (١) يغدو أحيانًا فيجيء فيسأل الغداء، فربما لم يوافقه عندنا، فيقول: إني إذن صائم (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام دردائ فرماتی ہیں کہ بعض اوقات حضرت ابو دردائ صبح کو باہر جاتے، پھر آکر صبح کا کھانا طلب کرتے، بسا اوقات ہمارے پاس کھانا نہ ہوتا تو وہ فرماتے کہ پھر میں روزہ دار ہوں۔
حواشی
(١) في [هـ]: (الدوداء).