مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
في الرجل يشك في الفجر طلع أم لا باب: اگر کسی آدمی کو فجر کے بارے میں شک ہو کہ فجر طلوع ہوئی ہے یا نہیں، تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 9315
٩٣١٥ - حدثنا ابن فضيل عن الأعمش عن مسلم بن صبيح قال: جاء رجل إلى ابن عباس فقال (له) (١): متى أدع السحور فقال رجل جالس عنده: كل حتى إذا شككت فدعه (فقال) (٢): كل ما (شككت) (٣) حتى لا تشك (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسلم بن صبیح فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ میں سحری کھانا کب چھوڑوں ؟ ان کے پاس بیٹھے ایک آدمی نے کہا کہ جب تمہیں شک ہو تو اس وقت نہ کھاؤ۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ جب تمہیں شک ہو اس وقت کھالو اور اس وقت تک کھاتے رہو جب تک شک نہ رہے۔
حواشی
(١) سقط من: [ك].
(٢) في [أ]: (قال)، وفي [هـ]: زيادة (ابن عباس).
(٣) في [ك]: (شكلت).