مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 9309
باب: اگر کسی آدمی کو فجر کے بارے میں شک ہو کہ فجر طلوع ہوئی ہے یا نہیں، تو وہ کیا کرے؟
في الرجل يشك في الفجر طلع أم لا
حدیث نمبر: 9309
٩٣٠٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن علي بن الأقمر عن إبراهيم قال: كل حتى تراه معترضا.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس وقت تک کھاؤ جب تک روشنی کو چوڑائی کی شکل میں نہ دیکھ لو۔