مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
في الرجل يشك في الفجر طلع أم لا باب: اگر کسی آدمی کو فجر کے بارے میں شک ہو کہ فجر طلوع ہوئی ہے یا نہیں، تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 9308
٩٣٠٨ - حدثنا وكيع عن عمارة بن زاذان عن مكحول قال: رأيت ابن عمر أخذ دلوا من زمزم فقال (لرجلين) (١): أطلع الفجر فقال أحدهما: لا، وقال الآخر: نعم. قال: فشرب (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے زمزم کے کنویں سے ایک ڈول پانی کالیا۔ انہوں نے دو آدمیوں سے کہا کہ کیا فجر طلوع ہوگئی ؟ ان میں سے ایک نے کہا نہیں، دوسرے نے کہا کہ ہاں۔ اس پر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے پانی پی لیا۔
حواشی
(١) في [أ]: (لرجل) وفي [هـ]: (للرجلين).